Meeting 11

کہوٹہ سے یو تھ ونگ مسلم لیگ کے رہنماؤں کی جرانوالہ جلسہ میں شر کت

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)کہوٹہ سے یو تھ ونگ مسلم لیگ کے رہنماؤں کی جرانوالہ جلسہ میں شر کت، کہوٹہ سے صدر یو تھ ونگ راجہ فیصل، رہنماء ن لیگ ذو ہیب وحید،حاجی سلیم، تنویر بنارس کی قیا دت میں کارکنا ن جرانوالہ روانہ ہوئے، کارکنوں نے ہاتھوں میں مسلم لیگ ن کے جھنڈے اٹھائے اور نعرے بازی کر رہے تھے، اس موقع پر نوجوان رہنما ء ن لیگ راجہ ذوہیب وحید ستی نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ موجودہ حکومت کے دن کنتی کے رہ گئے ہیں، عوا م کی ووٹ کو جب تک عزت نہیں ملتی تب تک کچھ نہیں ہوسکتا، ن لیگ غریبوں مزدوروں کی جماعت ہے، مسلم لیگ ن نے ہر دور میں عوا م کو ریکا رڈ ریلف دیا اور ملک کو تر قیا فتہ بنا یا مگر موجودہ حکو مت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، مہنگائی بیرو ز گا ری نے غریب عوا م کی کمر تو ڑ کر رکھ دی، بجلی گیس کے بلوں نے غر یبوں کو مرنے پر مجبو ر کردیا ہے، عوا م آخر کب تک صبر کریں ہم اب باہر نکلیں گے اور نا اہل حکو مت کو گھر بھیجیں گے، ان خیا لات کا اظہا ر گزشتہ رو ز مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کی جانب سے گوجرانوالہ جلسہ سے قبل ذوہیب وحید ستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ آج کے جلسے کے بعد حکو مت گھرجانے پر مجبو ر ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں