Elections kahuta 9

بلد یا تی الیکشن میں ہرصو رت حصہ لونگا،

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)بلد یا تی الیکشن میں ہرصو رت حصہ لونگا، اپنے سابقہ دور میں ریکا رڈ تر قیا تی کا م کر وائے، عوا م اور علاقے کی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کر دی ہے، علاقے کی حالت دیکھ کر دلی افسو س ہوتا ہے،موجودہ عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، عوا م کی بڑی تعدا د میرے سا تھ ہے، انشا اللہ کا میا بی ہما ری ہی ہو گی، ان خیا لات کا اظہا ر گزشتہ رو ز سابق وائس چیر مین کہوٹہ سٹی و سیا سی و سماجی شخصیت ملک بنارس اعوان امید وا ر برائے چیر مین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ الیکشن میں کسی وجہ سے حصہ نہیں لے سکا، جس کا مجھے دکھ ہے کیو نکہ منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں نے عوا م کو سوائے لو لی پا پ کچھ نہ دیا، علاقے کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، انشا اللہ کا میا ب ہو کر عوا م کے مسائل انکی ترجیح بنیادوں پر حل کرونگا، عوا م آج کے اس جدید دور میں بھی پا نی، بجلی، گیس، سڑک، گلیا ت جیسے بنیا دی مسائل کا شکا ر ہیں، ملک بنا رس اعوان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دور میں علاقے میں ریکا رڈ تر قیا تی کا م کر وائے جو عوا م کے سا منے ہیں، عوا م اور علاقے کی خد مت جاری رکھوں گا اور اپنی آخری سا نس تک عوا م اور علاقے کیلئے کام کرتا رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں