Kahuta bypass 9

کہوٹہ با ئی پا س پر کا م جاری،،،

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)صد ر پا کستا ن تحر یک انصا ف راجہ وحید احمد خان کی زیر نگرانی کہوٹہ با ئی پا س پر کا م جاری ہو گیا، کہوٹہ با ئی پا س 25دنوں میں مکمل تیار ہو جائے گا، عوا م سے جو بھی وعدے کیئے گئے وہ وفا کیئے جائیں گے، چو نگی نمبر 1با ئی پا س پر بھی اسی سا ل کام جاری ہو جائے گا، علاقے کی تعمیر و تر قی کیلئے میں اور پی ٹی آئی دن رات کا م کر رہی ہے، عوا م صبر کریں انشا اللہ بہت جلد خو شخالی آئے گی، ان خیالات کا اظہا ر گزشتہ رو ز صد ر پا کستا ن تحر یک انصا ف راجہ وحید احمد خان، جنر ل سیکر ٹر ی ویلفئر ونگ پی ٹی آئی ملک راشد اعوان، نائب صد ر مر زا صداقت حسین نے کہوٹہ با ئی پا س پر صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ با ئی پا س کی نگرانی ہم خود کر رہے ہیں، تحریک انصا ف کی حکو مت مشکل وقت میں تھی لیکن اب الحمد اللہ قائد عمران خان نے پا کستا ن کو سنبھال لیا ہے، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ اسی سا ل کہوٹہ کے دوسرے با ئی پا س چو نگی نمبر1سے لیکر تحصیل روڈ تک با ئی پا س پر بھی کا م شرو ع ہو جائے گا، کو شش کر رہا ہوں کہوٹہ کی عوا م کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیئے جا ئیں تا کہ عوا م سے جو بھی وعدے کیئے گئے وہ وفا ہو سکیں، عوا م اور علاقے کی تعمیر و تر قی کیلئے میں اور پی ٹی آئی کہوٹہ دن رات کو شا ں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں