Swearing-in ceremony 15

حلف برداری تقریب،

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)حلف برداری تقریب، کہوٹہ سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل جلو س راجہ وحید احمد خان کی قیا دت میں روانہ ہوا، جلو س کلر چو ک سے ہوتا ہوا براستہ مین با زا ر مٹو ر روانہ ہوا، با زا ر میں تحریک انصا ف کے بڑے جلو س کا شا ندا ر استقبا ل کیا گیا اور پھولوں کی پتیا ں نچھاور کی گئی جبکہ راجہ وحید احمد خان اور مرزا صداقت حسین کے گلے میں ہا ر بھی ڈالے گئے، جلو س مٹو ر پہنچنے کے بعد ایم پی اے حلقہ پی پی سا ت راجہ صغیر احمد اور صد ر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد کی قیا دت میں کلرسیداں روانہ ہوا، کلرسیداں ہارو ن کمال ہاشمی اور مقا می قیا دت کے ہمراہ جلو س ایم پی اے راجہ صغیر احمد، صد ر پی ٹی آئی کہوٹہ را جہ وحید احمد خان اور سینئر رہنماء پی ٹی آئی کلرسیداں ہارون کمال ہاشمی کی قیا دت میں لیاقت با غ روانہ ہوا، جلو س میں سینکڑوں گاڑیوں سمیت ہزاروں کا رکنوں نے شر کت کی اور تحریک انصا ف اور عمرا ن خان زندہ با د کے نعرے لگائے گئے، اس موقع پر میڈ یا سے راجہ وحید احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ پی ٹی آئی کا گڑ ھ تھا ہے اور رہے گا،کہوٹہ سے آج کا رکنوں کی اتنی بڑی تعداد لیا قت با غ جا رہی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ تحریک انصا ف آج پہلے سے زیا دہ مضبوط اور فعال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں