murree Inflation 12

کہوٹہ شہر میں مصنوعی مہنگا ئی کا طوفان برپا،

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)کہوٹہ شہر میں مصنوعی مہنگا ئی کا طوفان برپا،سبزی فروٹ کے نرخ میں کئی گنا اضا فہ،سبزی فرو ٹ عام آدمی کی قوت خرید سے باہر، ہر دوکاندار کے ریٹ اپنے اپنے عوام پر یشان،انتظا میہ ایکشن لے،تفصیلا ت کے مطا بق کہوٹہ شہر میں سبزی فرو ٹ کے نرخ آسمان سے با تیں کرنے لگے،گو بھی 100،مٹر240،مولی80،ٹماٹر140،شلغم100رو پے فی کلو، جبکہ سیب 150سے240رو پے تک، کیلا 80سے100،جاپانی پھل120،انگور 150سے180رو پے فی کلو فرو خت ہو رہے ہیں، ہر دوکاندار کا لو ٹنے کا اپنا ہی طریقہ ہے،منڈی کی نسبت کئی گناریٹ زائد وصو ل کیا جاتا ہے، اعتراض پر دوکاندار لڑا ئی جھگڑے تک آجاتے ہیں،عام آدمی سبزی فرو ٹ صر ف دور سے دیکھ سکتا ہے،خرید نہیں سکتا، عوامی حلقوں نے اربا ب اختیا ر سے اپیل کی ہے کہ خداراہ مہنگائی کے طو فان کو روکا جائے اور چیک اینڈ بلینس کا نظا م بہتر بنایا جائے اور مصنوعی مہنگا ئی کرنے والے دوکاندارو ں کے خلا ف ایکشن لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں