Kahuta 15

اسسٹنٹ منیجر ویسٹ مینجمنٹ غائب

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)ویسٹ مینجمنٹ عملہ کہوٹہ کی کا رستا نیا ں،اسسٹنٹ منیجر ویسٹ مینجمنٹ غائب،سپروائز ر تعلقا ت پالنے اور با اثر لو گو ں کے علاقو ں کی صفا ئی اور خدمت پر مامو ر، علا قہ چھنی اعوان، محلہ چا ہات، محلہ آڑہ، کلر روڈ، مرکزی جامع مسجد محلہ، گلشن رضا سمیت دیگر علاقوں میں خطرنا ک بیما ریاں پھیلنے کا خطر ہ، نا لیا ں گند گی سے بھر ی پڑی ہیں،گندا پا نی سڑکوں اور گلیو ں میں بہہ رہا ہے، وزیر اعلی پنجا ب، ڈی سی اؤ را ولپنڈی،ویسٹ مینجمنٹ کے اعلی حکا م سے اصلاح و احوال کا مطا لبہ،تفصیلا ت کے مطا بق کہوٹہ شہر کے علا قے چھنی اعوان،محلہ چاہات، مرکزی جامع مسجد اور دیگر علا قوں میں گند گی سے تعفن پھیل چکا ہے، کو ڑا کر کٹ کے ڈھیر لگے، اٹھانے والا کوئی نہیں، معذزین علاقہ نے صحافیوں کو بتا یا کہ ہم نے متعدد با ر اسسٹنٹ منیجر راجہ اسحاق کو فون کیا مگر انہوں نے فو ن سننا گہوا رہ نہ کیا بلکہ صحافیوں نے بھی اسسٹنٹ منیجر راجہ اسحاق کو عوامی شکا یا ت کے با رے میں فو ن کیا مگر انہوں نے فو ن سننا گناہ کبیر ہ سمجھ کر فو ن ریسو نہ کیا، عوامی حلقو ں نے وزیر اعلی پنجا ب، ڈی سی اؤ را ولپنڈی،ویسٹ مینجمنٹ کے اعلی حکا م سے پر زو ر اپیل کی ہے کہ کہوٹہ میں ویسٹ مینجمنٹ کے اسسٹنٹ منیجر اور سپر وائز حضرات کے خلا ف فو ری نو ٹس لیا جائے کہ با اثر لو گو ں کے علاقے صا ف ستھرے ہیں مگر بعض علاقو ں سے کیو ں زیا دتی کی جارہی ہے، اگر ان علاقوں میں صفا ئی نہ کی گئی تو عوام احتجا ج پر مجبو ر ہو جا ئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں