Dengue virus 12

ڈینگی وائر س سمیت بے شما ر خطر ناک بیما ریا ں پھیلنے کا خطر ہ

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)بیو ر چو ک میں کرو ٹ ہا ئیڈرو پا ور پرو جیکٹ بنیا دی کیمپ شہریوں کیلئے عذاب بن گیا، کیمپ میں مقیم افراد کی جانب سے گٹر کا پا نی سڑک میں چھوڑ دیا گیا،پانی سڑک کے کنارے کھڑا ہونے سے ڈینگی وائر س سمیت خطرنا ک بیما ریا ں پھیلنے کا خطر ہ ہے،یونین کو نسل بیو ر کے سینکڑو ں افرا د ڈی سی اؤ را ولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے فوری نو ٹس لینے کا مطا لبہ،تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رو ز یو نین کو نسل بیو ر کے متعدد افراد نے نمائندہ کو بتایا کہ کرو ٹ ہا ئیڈرو پا ور پرو جیکٹ کی جانب سے بنیا دی کیمپ بیو ر چو ک میں لگایا گیا تھا، کیمپ میں موجود افراد کی جانب سے گٹر کا پا نی سڑک پر چھو ڑ دیا گیا جس سے شہریوں کو سخت مشکلا ت کا سا مناہے اور پا نی سڑک کے کنارے کھڑا ہونے سے ڈینگی وائر س سمیت بے شما ر خطر ناک بیما ریا ں پھیلنے کا خطر ہ ہے، شہریو ں نے ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے فو ری نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں