Sardar Mazhar 14

مشکل وقت گزر چکا انشاء اللہ خوشحالی کا نیا دور آئے گا،سردار مظہر

کہوٹہ(ملک محمود اختر سے)مشکل وقت گزر چکا انشاء اللہ خوشحالی کا نیا دور آئے گا، پاکستانی عوام نے مشکل وقت میں تحریک انصاف کا ساتھ دے کر ثابت کیا کہ پاکستانی قوم کسی بھی مشکل وقت میں ایک ہیں،سابقہ حکومتوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا اور پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تھا، جب قائد عمران خان نے پاکستان کو سنبھالا تو پاکستان بے شمار مسائل کا شکار تھا،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سیاسی و سماجی شخصیت اور نائب صدر پاکستان تحریک انصاف کہوٹہ سردار مظہر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 57 اور حلقہ پی پی 7 میں بے شمار ترقیاتی کام شروع کروا دیے ہیں۔کچھ ترقیاتی کام مکمل ہو گئے اور کچھ پرا بھی کام جاری ہے ایم این اے حلقہ این اے 57 صداقت علی عباسی نے سہالہ پھاٹک پر پل کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کروائے انشائاللہ بہت جلد سہالہ پھاٹک پر پل کی تعمیر کاکام شروع ہو جائے گا کہوٹہ بائی پاس سڑک کلب لائن تا کلر چوک سڑک سمیت بے شمار سڑکوں پر کام جاری ہے ایم این اے حلقہ این اے 57 صداقت علی عباسی۔ ایم پی اے حلقہ پی پی 7 راجہ صغیر احمد نے عوام سے جو بھی وعدے کیے وہ ہر صورت پورے ہوں گے سابقہ حکمرانوں نے ملک کو سوائے لوٹنے کے کچھ نہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں