Abdul Rahman 11

عوام آج بھی شمار مسائل کا شکار ہیں عبدالرحمان کھٹڑ

کہوٹہ(ملک محمود اختر سے)علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، عوام کے لئے میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں علاقے کی خدمت اور عوام کے مسائل حل کرکے دلی سکون محسوس کرتا ہوں، سابقہ منتخب عوامی نمائندوں نے سوائے اپنے مفاد کی سیاست کے کچھ نہ کیا۔عوام آج بھی شمار مسائل کا شکار ہیں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ایکٹو رہنماء و سیاسی وسماجی شخصیت عبدالرحمان کھٹڑ نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا عوام اور علاقے کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہوں خود ایک مزدور ہوں اور عام آدمی کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہوں انشائاللہ کامیابی کے بعد علاقے کی عوام کو پینے کا صاف پانی۔ سڑکیں۔ گلیات سمیت صحت۔تعلیم جیسی بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں