Raja Sohail kahuta 76

تاجروں سمیت چوکپنڈوری کی عوام سے بھی زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،،،

کہوٹہ(ملک محمود اختر سے)تاجروں سمیت چوکپنڈوری کی عوام سے بھی زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔تاجروں کو بھی سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ کم منافع کما کر عوام سے تعاون کیا جائے۔چوکپنڈوری کے تاجروں نے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور انشائاللہ انجمن تاجران چوک پنڈوڑی آئندہ بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے گی۔ چوک پنڈوڑی کے تاجروں اور عوام کے لئے میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صدر انجمن تاجران چوک پنڈی راجہ سہیل جہانگیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ چوک پنڈوڑی کے تاجروں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا کسی بھی غریب آدمی سے کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی پہلے کی طرح چوکپنڈوری کے تاجر اور انجمن تاجران چوک پنڈوڑی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی چوکپنڈوڑی کی عوام اور تاجروں کے لیے میں 24گھنٹے حاضر ہوں