kahuta Recruitment in Pakistan Army 9

مفت دینی تعلیم اور پاک فو ج میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کی ٹر یننگ کا اعلان

کہوٹہ (ملک محمو د اخترسے)میجر (ر)حافظ قا ری احمد مدنی کی جانب سے کہوٹہ کے لوگوں کیلئے مفت دینی تعلیم اور پاک فو ج میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کی ٹر یننگ کا اعلان،عوام اور علاقے کی خد مت کرنا چاہتا ہوں، کہوٹہ میں ہی اپنی رہا ئش رکھنے کا سوچا ہے، کہوٹہ کے لوگ قابل دلیر اوربہادر ہیں، عوا م کیلئے ایجو کیئر سکو ل پنجاڑ چو ک کہوٹہ میں روزانہ شا م کو مفت دینی اور پا ک فو ج میں شامل ہونے ہونے والے جوانوں کو ٹر یننگ اور گائیڈن کیلئے کلا سیں لگا رہا ہو ں، کہوٹہ کے نوجوان شا م کو کلا سیز لا زمی لگا ئیں، ان خیا لات کا اظہا ر گزشتہ رو ز میجر (ر)حافظ قا ری احمد مدنی نے صد ر کہوٹہ پر یس کلب ملک محمو د اختر کے آفس میں عوا می خد مت پرو گرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ والد محتر م کرنل (ر)ڈاکٹر محمد صدیق پی ایچ ڈی نے عوا م کی خد مت کی اور بطو ر پر نسپل ایجو کیئر سکول کہوٹہ میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں، انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ میں نے ملک بھر نعت مقا بلوں میں 4مرتبہ اول پو زیشن حاصل کی اور پا ک فو ج میں تعلیمی اور دینی شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دیں اور2018میں ریٹائر منٹ حاصل کی، انہوں نے کہا کہ علا قے کی لو گ جو بوڑھے ہوچکے ہیں یا جوان ہیں انکو مفت دینی تعلیم دینے کیلئے اپنے سکول میں شا م کو ایک گھنٹہ کلا سیز کا آغا ز کر رہا ہوں اس کے سا تھ سا تھ پا ک فو ج میں بھر تی ہونے والے نوجوانو ں کی رہنمائی اور ٹر یننگ کیلئے بھی ایک گھنٹہ کلا سیز لگا رہا ہوں جس میں نوجوانوں کو پا ک فو ج کی ٹر یننگ اور پراسیز کے حوالے سے گائیڈ کیا جائے گا تا کہ یہاں کے لو گ آگے بڑھ سکیں اور پاک فو ج میں اپنی خدمات سر انجا م دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں