مارچ 19, 2024

سکول کے باہر اور راستوں پر بھونڈوں اور آوارہ لڑکوں کی بھرمار

0
Kahuta news

Kahuta news

کہوٹہ :گرلز کالج اور سکول کے باہر اور راستوں پر بھونڈوں اور آوارہ لڑکوں کی بھرمار طالبات پر آوازیں کسنا وطیرہ بن گیا والدین سخت پریشان، بچیوں کو کالج آنے میں سخت مشکلات کا سامنا،سکول ٹائم پر پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق کہوٹہ میں لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے راستوں پر موٹرسائیکل سوار اوباشوں کی ٹولیاں جگہ جگہ کھڑی ہوتی ہیں آوارہ لڑکوں نے طالبات کو تنگ کرنا اور آوازیں کسنا وطیرہ بنا رکھا ہے۔بالخصوص بازار اور کالج و سکول کے باہر موٹر سائیکل سوار آوارہ اور اوباش نوجوان جن میں زیادہ تر موٹرسائیکلوں پر سوار ہوتے ہیں کالج جانے والی طالبات کو تنگ کرتے ہیں

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے