Municipal elections 11

آئندہ بلدیا تی الیکشن میں پا کستان تحریک انصاف ریکارڈ کا میا بی حاصل کریگی

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)آئندہ بلدیا تی الیکشن میں پا کستان تحریک انصاف ریکارڈ کا میا بی حاصل کریگی، سابقہ حکو مت نے ملک کو جی بھر کا لو ٹا اور تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، وزیر اعظم پا کستا ن عمران خان واحد لیڈ ر ہیں جو پا کستان کو سنبھال سکتے ہیں اور تر قیافتہ ممالک کے برابر کھڑا کرینگے، ایم این اے تحریک انصا ف حلقہ این اے57صداقت علی عبا سی اور ایم پی اے حلقہ پی پی7راجہ صغیر احمد علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن را ت کو شاں ہیں،انشا اللہ بہت جلد سہالہ پھاٹک پر پل کی تعمیر شروع ہو جائے گی، کہوٹہ شہر کی عوام کا سب سے بڑا مسلۂ پانی کا تھا اس پر بھی تیزی کے ساتھ کا م جاری ہے، عوام سے جو بھی وعدے کیئے گئے وہ ہر صو رت پو رے ہونگے، تحریک انصا ف بلدیا تی الیکشن میں پنجاب بھر سے کلین سویپ کریگی، ان خیا لات کا اظہا ر پا کستا ن تحریک انصا ف کہوٹہ کے نائب صد ر و ممتا ز سیا سی و سماجی شخصیت سردار مظہر حسین نے صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحر یک انصا ف کی مقا می قیا دت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہے، انشا اللہ مشکل ترین دور ختم ہو چکا ہے خو شخالی کا نیا دور شرو ع ہو نے والا ہے، عوا م نے بہت صبر کیا اور تحر یک انصا ف کا سا تھ دیا، اب پا کستا ن دنیا میں اپنا مقا م حاصل کر یگا، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصا ف بلد یا تی الیکشن میں کہوٹہ سمیت پو رے پنجاب سے ریکارڈ کا میا بی حاصل کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں