Raja Khurshid 13

راجہ خورشید احمدستی کی زیر صدارت یو نین کونسلز کا اجلاس منعقد ہوا

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)تحصیل صد ر پا کستا ن تحر یک انصا ف کہوٹہ راجہ خورشید احمدستی کی زیر صدارت یو نین کونسلز کا اجلاس منعقد ہوا، میں نے بغیر کسی لا لچ اور پا رٹی سے ہٹ کر اپنی ذمہ داریا ں انتہائی احسن طر یقے سے سر انجام دیں، گیس کے حوالے سے پیسوں لینے کے حوالے سے ہم نے سردا ر ارشد مجید کو شوکازنوٹس جاری کیا ہے، جب تک وہ اپنا صفا ئی نہیں دیتے تب تک ان سے تما م اختیا رات لے لیئے ہیں،میں نے خو د جا کر سرو ٹ اورسہیا لی فرو زال،آڑہ محلہ، گریڈ اسٹیشن میں گیس کی لا ئنیں بچھوائی،مخالفین طر ح طر ح کے پرو پگنڈے کر رہے ہیں، ہم کسی سے زیا دتی نہیں ہونے دینگے،جن لو گو ں کے پا س اگر کو ئی ثبو ت یا کوئی شکا یت ہے تو وہ جنر ل سیکر ٹر ی راجہ الطا ف حسین سے رابطہ کریں اور اپنی شکایا ت جمع کرا ئیں انشا اللہ ان سے انصا ف ہوگا اور ذمہ داران کے خلا ف کا روا ئی ہوگی،ان خیا لات کا اظہا ر گزشتہ روز تحصیل صد ر پا کستا ن تحر یک انصا ف تحصیل کہوٹہ راجہ خو رشید احمد ستی نے تحریک انصا ف کے دفتر میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے مز ید کہا کہ چند نادان دوستو ں نے اپنی ہی پا رٹی کے خلا ف سو شل میڈ یا پر پو سٹیں لگا ئیں جو غلط ہیں، میں نے اپنا نمبر سو شل میڈ یا کے ذریعے عوا م کو دیا،ابھی تک کسی نے بھی کوئی شکایت نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں