Kahuta police station 12

تھانہ کہوٹہ پولیس کی اہم کاروائی

تھانہ کہوٹہ پولیس کی اہم کاروائی،متعدد مقدمات میں مطلوب کیٹیگری(اے اوربی) کا اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری مجرم زینٹری ڈکیت گینگ کا اہم رکن اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی اوکہوٹہ سرکل کی زیرنگرانی ایس ایچ اوکہوٹہ ودیگر تفتیشی افسران و ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی،ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جنس کی مددسے متعدد مقدمات میں مطلوب کیٹیگری (اے اوربی) کے اشتہاری مجرم اظہاراحمد عرف اظہارا کو گرفتارکرلیا،ایس پی صدرنے بتایاکہ اشتہاری مجرم سال 2018 سے راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، مجرم اشتہاری زینٹری ڈکیت گینگ کا اہم رکن اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، زینٹری گینگ کے دیگر ملزمان قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں، گینگ ڈکیتی، راہزنی، سرقہ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدر،ایس ڈی پی اوکہوٹہ،ایس ایچ اوکہوٹہ اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتی ہے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں