raja yasir 16

غریب آدمی سے دو ٹائم کی رو ٹی تک چھین لی،،را جہ یا سر محمو د ستی

کہو ٹہ (تحصیل رپو رٹر)تبد یلی سر کا ر نے غر یب عوا م کا جینا محال کر دیا، چینی،آٹا، دالیں، چا ول سمیت سبزی فرو ٹ، گو شت، چکن کی قیمتوں نے غریب آدمی سے دو ٹائم کی رو ٹی تک چھین لی، غریب عوا م کی عمران خان کو بد عا ئیں، خدا راہ ہما رے حالات پر رحم کھا ئیں اور مہنگائی پر قابو پا ئیں تا کہ ہم اپنی زند گی عزت کے سا تھ بسر کر سکیں، ہمیں کس چیز کی سز ا ئیں دے رہے ہیں، سابقہ حکو مت نے مہنگائی کو کم کیا اور غریبوں کو ریلف دیا مگر تبد یلی سر کا ر نے غر یب عوا م کو تبدیلی کا خواب دیکھا کر کنگلا کر دیا، اگر اسی طر ح مہنگا ئی کا سلسلہ رہا تو بہت جلد پا کستان سے غریبوں کا خاتمہ ہو جائے گا، ان خیا لات کا اظہا ر گزشتہ رو ز امید وا ر برائے چیر مین تحصیل کہوٹہ را جہ یا سر محمو د ستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مز ید کہا کہ میا ں محمد نوا ز شر یف اور میا ں محمد شہبا ز شر یف نے ملک کو سنبھا لا اور تر قیا فتہ ممالک کے برا بر کھڑا گیا، پا کستا ن پیپلز پا رٹی کی حکو مت نے مہنگائی کی تھی مگر اتنا ظلم نہیں کیا تھا جتنا مو جودہ حکو مت نے کیا، بجلی گیس کے بلو ں کے غریبو ں کے راتو ں کی نیندیں چھین لی، لو گ اپنے گھروں کی چیزیں بیچ کر گز ر گزارہ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں