Elections 15

عوام کی حمائت سے آئندہ بلد یا تی الیکشن میں حصہ لو نگا

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)عوا م کیلئے میرے دروازے چو بیس گھنٹے کھلے ہیں، علا قے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر پلیٹ فا رم استعمال کرونگا، عوام کی حمائت سے آئندہ بلد یا تی الیکشن میں حصہ لو نگا اور کا میا بی کے بعد علا قے کا نقشہ تبد یل کرونگا، عوا م کی خد مت کیلئے اپنی با قی کی زند گی وقف کر دی ہے، سابقہ بلد یا تی الیکشن میں شکست کا سا منا ہوا تھا لیکن اس مرتبہ کا میا بی ہماری ہو گی، علا قے کی حالت دیکھ کا افسو س ہوتا ہے، عوا م آج بھی نالے کا گندا پا نی پینے پر مجبو ر ہیں، سیو ریج کا کو ئی نظا م نہیں، سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، گلیا ت میں صفا ئی کا نظا م نہ ہونے سے کیڑے لو گو ں کے گھروں میں داخل ہو رہے ہیں، ان خیا لات کا اظہا ر گزشتہ روز امید وا ر برائے چیر مین ملک خالد اعوان نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مز ید کہا کہ علا قے کی خد مت کا بچپن سے ہی شو ق تھا،دنیا چاند پر پہنچ گئی اور ہما رے لو گ پا نی بجلی گیس جیسے مسائل کا شکا ر ہیں، ہما رے معاشرے کی یہ حالت ہے کہ ہمارے نوجوان انجینئر، ڈاکٹر بننے کے بجائے جہاز بنے پھر رہے ہیں، منشیا ت کی فرو خت دھڑلے سے جا ری ہے، عوا م اپنے زند گیاں آج سے30سا ل پیچھے کے دور میں بسر کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں