Kahuta police 14

کہوٹہ پولیس کی کارروائی،،،

تھانہ کہوٹہ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مددد ینے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہد اقبال کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا،ریڈکے دوران ملزم آصف ندیم نے اشتہاری مجرم شاہد اقبال کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی جس پرکہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مددد ینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،ایس پی صدر نے کہا کہ کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا،اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں