murree-news murree 23

کہوٹہ کے دفتر میں کھلی کچہری،،،

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)ایم این اے صداقت عبا سی، چیرمین آر ڈی اے طا رق محمو د مرتضی، صد رپی ٹی آئی
راجہ وحید احمد، تحصیل صد ر راجہ خورشید احمد ستی اوردیگر کی تحر یک انصا ف کہوٹہ کے دفتر میں کھلی کچہری، عوا م کی جانب سے شکا یا ت پر بر وقت ازالہ کیا گیا، ایم این اے صداقت علی عبا سی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ مصروفیا ت کی وجہ سے کہوٹہ نہیں آسکتا، عوا م کے مسا ئل حل کرنے کیلئے پی ٹی آئی کہوٹہ کے دفتر میں صد ر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خا ن روزانہ کی بنیا د پر کھلی کچہری لگا ئیں گے اور یہی ایم این اے اور ایم پی اے ہو نگے، عوا م کے مسائل انکی ترجیح بنیا دو ں پر حل ہو نگے، میں صر ف پی ٹی آئی کا ایم این اے نہیں بلکہ حلقہ این اے 57کے ہر فر د کا خادم ہو ں، اور بغیر کسی تفریق کے برابری کی سطع پر کا م کر رہے ہیں، میرا مشن صر ف از صر ف لو گو ں کی خدمت کرنا ہے، کہوٹہ کی عوا م پا کستا ن تحر یک انصا ف کے دفتر کو ٹلی لنک روڈ پر اپنی شکا یا ت بتا ئیں انکی شکا یا ت پر فو ری عمل درآمد کر کے دو سے تین دنو ں کے اند ر اند ر عوا م کو ریلف پہنچے گا، میں اپنی پو ری کو شش کرو نگا کہ مہینے میں 1دن لا زمی کہوٹہ میں کچہری لگا ؤ ں،ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیر مین آر ڈی اے طا رق محمو د مر تضی، تحصیل صدر راجہ خورشید احمد ستی، فو کل پر سن کر نل (ر)ظفر عبا سی بھی ہفتے میں ایک دن لا زمی پی ٹی آئی کے دفتر میں عوام کے مسا ئل سنیں گے اور انکا ازالہ کیا جائے گا، 1ہزا ر منصو بے حلقہ این اے 57کیلئے منظو ر کر وا رہے ہیں،اور تقر یبا3سو سے زائد پر کا م جا ری ہے، اس مو قع پر صد ر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان، تحصیل صد ر پی ٹی آئی راجہ خو رشید احمد ستی اور دیگر نے بھی خطا ب کیا اور عوا م کے مسا ئل سنے گئے، اس مو قع پر فو کل پر سن، پا رٹی کے عہدیداروں، رہنماؤں، کا رکنو ں سمیت عوام نے بڑی تعدا د میں شر کت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں