Coring drains murree 19

کہوٹہ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا

کہوٹہ(ملک محمود اخترسے)کہوٹہ اور گردونواح کے علاقوں میں گزشتہ رات سے زبردست بارش کا سلسلہ جاری۔بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔گزشتہ ہفتے سے شدید گرمی کی وجہ سے شہریوں کا برا حال تھا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے ایک ہفتہ گرمی رہنے کے بعد زبردست بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا۔جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی۔شہریوں نے زبردست بارش پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔یادرہے پچھلے ہفتے میں شدید گرمی سے شہریوں کا برا حال تھا۔بارش کے بعد شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں