murree-newsmurree 13

تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے،،،

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)انجمن تاجران چوک پنڈوڑی تاجروں کے حقوق کیلئے دن رات کوشاں ہے۔تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔چوکپنڈوڑی کی تاجر برادری نے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون اور جائز منافع کما کر عوام کو ریلیف فراہم کیا۔کسی بھی تاجر سے کسی قسم کی زیادتی ناقابل برداشت ہوگی۔انتظامیہ کہ ساتھ تعاون کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صدر انجمن تاجران چوک پنڈوڑی و ممتاز سماجی شخصیت راحہ سہیل جہانگیر فخر چوک پنڈوڑی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کیا میرے دروازے عوام اور تاجر برادری کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں تاجروں کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم استعمال کرینگے اور تاجر برادری کو ساتھ لیکر چلیں گے۔چوکپنڈوڑی کے تاجر ہمیشہ سے کم منافع کما کر عوام کو ریلف فراہم کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں