Pakistan Tehreek-e-Insaf Committee 17

عوام سے جو بھی وعدے کیئے انشااللہ ہر صورت پورے ہونگے،،،

کہوٹہ(ملک محمود اختر سے) پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے جو بھی وعدے کیئے انشااللہ ہر صورت پورے ہونگے۔ایم این اے صداقت علی عباسی۔ایم پی اے راجہ صغیر احمد۔چیرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضی۔صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان۔تحصیل صدر راجہ خورشید ستی علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔انشااللہ کہوٹہ کی عوام کا سب سے بڑا مسلۂ پانی کا حل ہوجائے گا اور بہت جلد پی ٹی آئی کی مقامی قیادت عوام کو خوش خبری سنائے گی۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و سیاسی و سماجی شخصیت ملک راشد اعوان آف چھنی اعوان نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ قائد عمران خان پاکستان کی آخری امید کی کرن ہیں اگر پاکستان کو کوئی بچا سکتا ہے تو وہ صرف عمران خان ہے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف میں اس ٹائم شامل ہو جط کہوٹہ میں چند دوست تھے اور الحمداللہ اب بھی تحریک انصاف میں ہوں بغیر کسی لالچ پارٹی کیلئے کام کیا اور کرتا رہوں گا۔ علاقے کی پسماندگی کو دیکھ کر دلی افسوس ہوتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں