Flour 15

کہوٹہ میں آٹے اور میدے کی قیمتیں ڈبل،،،

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)حکو مت نے آٹے اور میدے کی قیمتیں ڈبل اور نا ن اور رو ٹی کم قیمت پر فرو خت کر نے کا کہتی ہے، ہم مہنگا ّآٹا خرید کر سستی رو ٹی کہا ں سے دیں، ہما رے چھو ٹے چھو ٹے بچے ہیں، ہم کہاں جا ئیں، ہم قرضہ لیکر اپنے بچو ں کی رو ٹی بڑی مشکل سے کما رہے ہیں، حکو مت اور اور اعلی آفیسران فو ری نو ٹس لیکر ہمیں یا تو آٹا سستا دلوائیں یا تو رو ٹی نا ن کے ریٹ بڑھا ئے جا ئیں، ان خیا لات کا اظہا ر گز شتہ رو ز نا ن با ئی ایسو سی ایشن کہوٹہ کے نا ئب صد ر لیاقت کبیر نے نمائندہ کو تحر یر ی بیا ن دیتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ سا بقہ حکو مت میں آٹے کی بو ری 3150رو پے میں ملتی تھی لیکن اب وہی بو ری ہمیں 5100رو پے کی مل رہی ہے، جبکہ نا ن آٹے کی بو ری سا بقہ حکو مت میں 3700کی ملتی تھی اور اب 5800رو پے کی مل رہی ہے جو سر سر ظلم ہے، حکو مت رو ٹی بھی اسی ریٹ پر بیچنے کا کہتی ہے اور وزن بھی وہی رکھنے کا کہتی ہے، انہو ں نے کہا کہ حکو مت سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ ہم غر یب لو گ ہیں، ہم بڑی مشکل سے اپنے بیو ی بچو ں کی رو زی رو ٹی کما رہے ہیں اور ڈیلرو ں کے قر ضے تلے ہیں، ہمیں یا تو آٹا سستا دیا جائے یا تو رو ٹی نا ن کے ریٹ بڑھا ئے جا ئیں تا کہ ہم بھی دو سرے لو گو ں کی طر ح پر سکو ن اپنے بچو ں کی رو ٹی کما سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں