arrangement Isha 25

کہوٹہ میں عشا ئیہ کا اہتما م،،،

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)صد ر مسلم طلبہ محاذپا کستا ن عبید عبا سی کے اعزا ز میں سابق امید وا ر برائے ایم این اے را جہ طا رق عظیم کی جانب سے عشا ئیہ کا اہتما م، تقر یب میں صد ر مسلم طلبہ محا ذ پا کستا ن عبید عبا سی،ممتا ز مسلم لیگی رہنماء را جہ ما سٹر ابرا ر، صد ر لیبر ونگ مسلم لیگ ن راجہ تنو یر بنا رس، سا بق امید وا ر برائے جنر ل کو نسلر حا جی محمد سلیم، طا رق عبا سی، عمیر ملک،صد ر یو تھ ونگ مسلم لیگ ن راجہ فیصل نزیر ایڈوکیٹ سمیت دیگر مہمانو ں کی شر کت، تقر یب سے خطا ب کرتے ہو ئے صد ر مسلم طلبہ محاذ عبید عبا سی نے کہا کہ ہما ری تنظیم کوپا کستا ن کی23سیا سی جماعتوں سمیت دیگر جماعتوں نے متفقہ طو ر پر بنایا اور مجھ کو مسلم طلبہ محاذ کا صد ر،شہیر سیا لو ی جنر ل سیکرٹر ی،حظیفہ سمی الحق سینئر نائب صد ر، سر دا ر مظہر سیکر ٹر ی اطلاعا ت منتخب کیا گیا، ہما ری تنظیم کا مقصد طلبہ کے حقو ق کیلئے اپنی آوا ز بلند کرنا اور انکو انکے بنیا دی حقو ق کی فراہمی ہے، قا ئد اعظم جب پا کستا ن بنا نے نکلے تو طلبہ نے جس نظر یے اور محبت کے سا تھ انکا سا تھ دیا اسی نظر یے اور پا کستا ن کی سلامتی بقا ء کیلئے ہم نکلے ہیں، آج پا کستا ن میں اسلا می تا ریخیں اور تعلیمات نصاب سے نکا ل کر یہو دی سسٹم کو قا ئم کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے، اس مسلئے پر مسلم طلبہ محاذ خا موشی سے نہیں بیٹھے گی، 22تا ریخ کو ہم ہری پو ر میں اہم پر یس کا نفر س کر رہے ہیں،کہوٹہ میں بھی راجہ طا رق عظیم، راجہ ماسٹر ابرا ر کی مشا ورت سے بہت جلد تنظیم بنا ئی جائے گی، کہوٹہ میں تعلیمی نظا م انتہا ئی خراب ہے، حکو مت فو ری نو ٹس لے اور کہوٹہ میں یو نیو رسٹی بنا ئی جائے، یو نیو رسٹی یہاں کے طلبہ کا حق ہے اس مسلئے کو جب تک حل نہیں کیا جاتا تب تک مسلم طلبہ محاز اپنی جدو جہد جاری رکھے گی،میں اپنی ٹیم کی طر ف سے راجہ طا رق عظیم، را جہ ما سٹر ابرا ر سمیت تما م دوستو ں کا شکریہ ادا کرتا ہو ں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں