Repairing Kahuta 25

کہوٹہ سے آڑی سیداں تک سڑک کی ریپرینگ کام شروع 4 کروڑ سے زائد لاگت سے سڑک کا کام

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)کہوٹہ سے آڑی سیداں تک سڑک کی ریپرینگ کام شروع 4 کروڑ سے زائد لاگت سے سڑک کا کام شروع کیا جا رہا ہے پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات پنجاب راجہ صغیر احمد اور صدر PTI میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ وحید احمد نے افتتاح کیا اس موقع پر PTI کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے اس موقع پر راجہ صغیر احمد اور راجہ وحید احمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کہوٹہ سے آڑی سیداں اور پنجاڑ چوک سے بیور تک تقریباً 10 کروڑ سے زائد کے فنڈ سے سڑکوں کا کام شروع ہو رہا ہے انشااللّہ بہت جلد کہوٹہ کی عوام کیلئے کروڑوں روپے کے مزید ترقیاتی منصوبوں شروع کرنے والے ہیں پچھلے 40 سالہ دورِ اقتدار کا 2 سال سے موازنہ کیا جانا ٹھیک نہ ہیں راجہ صغیر احمد نے مزید کہا کہ میں اور ایم این اے صداقت علی عباسی نے سینکڑوں ترقیاتی منصوبے شروع کرا رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں