Tigers force 15

عثمان ڈار نے رضاکارانہ طور پر ملک و قوم کیلئے کام کرنے والے نوجوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ آفئیرز و ٹائیگرز فورس عثمان ڈار سے انکے آفس میں ضلع راولپنڈی PMTF سوشل میڈیا ہیڈ شمس الدین عباسی(ایس ڈی عباسی) کی قیادت میں رضاکاروں کی ملاقات ہوئی۔

جس میں ٹائیگرز فورس لیڈ میڈم میمونہ ،مینا شاہد بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر راولپنڈی کینٹ سے کوارڈینیٹر راجہ بابر، راولپنڈی صدر سے راجہ عثمان ٹائیگر، مری سے عبید ساجد عباسی، راولپنڈی سٹی سے محمد زبیر ، گوجر خان سے راجہ نوید قربان نے شرکت کی۔

اس دوران عثمان ڈار نے رضاکارانہ طور پر ملک و قوم کیلئے کام کرنے والے نوجوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

رضاکار بغیر کسی مالی معاوضےکے خدمات سرانجام دے رہے ہیں. سوشل میڈیا رضاکاروں نے ٹائیگر فورس کے سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا. عثمان ڈار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں