کہوٹہ میں سیاسی جماعتوں کی تنظیمیں نامکمل اور غیر فعال
کہوٹہ میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی نامکمل
تحصیل صدر راجہ بشیر کی وفات کے بعد تاحال کوئی صدر نہ بن سکا
جبکہ تحصیل جنرل سیکرٹری ماسٹر ر صابر عباسی کی علالت اور بزرگی کی وجہ سے مسلم لیگ ن حلقہ بھر میں غیر فعال ہو چکی ہے
تحریک انصاف نے تحصیل کہوٹہ و کہوٹہ سٹی میں متنازعہ تنظیم سازی کی -شہر کا بندہ تحصیل میں صدر جبکہ تحصیل کا بندہ شہر میں صدر بنایا گیا
پیپلزپارٹی تحصیل کہوٹہ میں ختم ہونے قریب ہے صرف قریشی ہاؤس تک پی پی پی محدود ہے
جماعتی نظریاتی کارکنان کی آواز اور ان کو محروم کرکے من پسند چار یا پانچ بندے جو صرف کسی کی چاپلوسی اور خوش آمد کرکے اصل ورکر کو محروم کرتے ہیں اور ان کا حق مارتے ہیں ہائی کمان تک ایسے بے لوث ورکر کی آواز پہنچانا بھی ہماری صحافتی ذمہ داری ہے
تنظیم اگر کسی بھی جماعت کی مضبوط ہوگی تو وہ علاقہ ترقی کرتا ہے
