کہوٹہ سرکاری نرخوں کی بجائے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین اپنے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت

 کہوٹہ میں سرکاری طور پر قائم کردہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کو حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جاری کردہ سرکاری نرخوں کی بجائے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین اپنے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں جس کے باعث لوگوں کو یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی اشیاء خوردونوش مہنگے داموں خریدنی پڑ رہی ہیں تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ میں سرکاری طور پر عوام کی سہولت کے لیے قائم کردہ یوٹیلیٹی اسٹورز جہاں سے عوام کو مہنگائی کے اس دور میں ریلیف ملتا تھا وہ بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر کام کرنے والے مافیا نے اپنے طور پر ختم کر دیا ہے سرکاری یا کمپنی کی طرف سے اشیاء خوردونوش کو اپنے مقرر کردہ ریٹوں پر فروخت کرنے شروع کردیا ہے جس سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی واقع ہو اور غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیاء خوردونوش سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں پر مل سکیں،