پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود کہوٹہ کے پبلک ٹرانسپورٹ میں کرائے کم نہ کیے

Public transport

کہوٹہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود کہوٹہ سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے کہوٹہ چلنے والی پبلک سروس ٹرانسپورٹ سمیت لوکل سطح پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان کی طرف سے کمی نہ کی گئی ہے اور نہ ہی ٹریفک پولیس کی طرف سے اور نہ ہی آر ٹی اے راولپنڈی کی طرف سے کرایوں میں کمی نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کی گئی ہے لیکن دوسری طرف جیسے ہی پیٹرولیم مصنوعات میں حکومت کی طرف سے اضافے کا اعلان کیا جاتاہے تو ٹرانسپورٹ بھی کرایوں میں اضافہ کردیتے ہیں اب جبکہ حکومت کی طرف سے پٹرول 12روپےاورڈیزل17روپےسستا ہو ہے لیکن ٹرانسپورٹ کی طرف فوری طور پر کرایوں میں کمی کیوں نہیں کی جارہی ہے عوامی حلقوں نے کہوٹہ انتظامیہ سمیت اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور ٹریفک پولیس کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرایوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات کرتے ہوئے کرایوں میں کمی نہ کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹ سروس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے عوام کو پبلک سروس ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں کو ریلیف دلوائیں