کہوٹہ11سو روپے کا آٹے کا تھیلا 15سو سے17سو روپے کا فروخت

kahuta flour

کہوٹہ:سر کاری ریلف پیکج آٹے کی خریداری کیلئے شہریوں کی لمی قطاریں، روزانہ کی بنیاد پر چار گاڑیاں تقریبا 7سو سے زائد 10کلو آٹے کے تھیلے کہوٹہ لیکر پہنچتی ہیں، جو عوام کو سرکاری ریٹ 490رو پے 10کلو کا بیگ فروخت کیا جاتا ہے، شہریوں کی سرکاری ریلف پیکج میں آٹے کے ڈپو کے باہر لمبی لائنیں لگی ہوتی ہیں، ذرائع کے مطابق با زار میں با اثر تا جر آٹا مہنگے دامو ں فروخت کرتے ہیں 11سو روپے کا آٹے کا تھیلا 15سو سے17سو روپے کا فروخت کیا جاتا ہے جبکہ ذرائع سے یہ بھی معلو م ہوا ہے کہ حکو مت کی جانب سے عوام کو ریلف فنڈ ز میں آنے والا آٹا بااثر تاجروں کے گو داموں میں بھاری مقدار میں پڑا ہے جو شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کیا جاتاہے،عوامی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے فوری نوٹس لینے اور بااثر تاجروں کے گوداموں میں پڑا سرکاری ریلف پیکج آٹا شہریوں کو مہیا کیا جائے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز درجنوں افراد نے شکایات کرتے ہوئے بتا یا کہ روزانہ 4گاڑیاں کہوٹہ پہنچتی ہیں جو تقر یبا 7سو سے زائد آٹے کے تھیلے کہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے دفتر کے باہر عوام کو فروخت کرتے ہیں جبکہ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض گاڑیاں سیدھی بااثر تاجروں کے بڑے بڑے گوداموں میں چلی جاتی ہیں جہاں سے عوام کو مہنگے داموں آٹا فروخت کیا جاتا ہے، عوامی حلقوں نے حکو مت اور انتظا میہ کی بہتر ی اور اچھے اندراز میں ریلف پہنچانے کے حوالے سے تعریف بھی کی اور بااثر تاجروں کے گوداموں میں پڑھے آٹے پر تشو یش کا اظہار بھی کیا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔