فدا حسین عباسی نے جے یو آئی میں باضابطہ شمولیت

JUI

خطہ کوہسار مری اور ہوکڑہ کیری یوسی سہربگلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی فدا حسین عباسی نے جے یو آئی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ۔۔۔ امیر جے یو آئی تحصیل مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی کے پاس رکنیت فارم پر کیا ۔۔۔۔ جے یو آئی مری کے سینئر رہنماوں قاری افراز احمد عباسی اور ممبر جنرل کونسل حافظ محسن حیات نے شمولیت بابت خصوصی کردار ادا کیا ۔۔۔۔ خطہ کوہسار مری اور ہوکڑہ کیری سہربگلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی فدا حسین عباسی نے جے یو آئی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی, اس حوالے سے انہوں نے اہم ملاقات بعد ازنماز جمعہ مرکز جمعیت جامعہ فاروق اعظم مری میں امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی سے کی, انہوں نے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ آج قافلہ حق میں شمولیت کے ساتھ مجھے زندگی کا بوجھ ہلکا محسوس ہورہا ہے, جے یو آئی نے ملک میں نفاذ اسلام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے بے مثال کردار ادا کیا, قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کی شبانہ روز کاوشیں ہر درددل رکھنے والے مسلمان کو جے یو آئی کی تابندہ تاریخ کی طرف متوجہ کرتی ہیں ۔۔۔ امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی نے حاجی صاحب کو شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان شااللہ مستقبل جے یو آئی اور مذھبی جماعتوں کا ہے, ایک ایسے وقت میں جب پاکستان زبردست سیاسی خلفشار اور ایک جماعت کی مچائے جانے والے طوفان بدتمیزی کے زیر اثر ہے حاجی صاحب جیسی شخصیات روشن استعارہ ہیں ۔۔۔۔ امیر محترم نے ممتاز مذھبی شخصیت قاری افراز عباسی اور جے یو آئی مری کی مرکزی کونسل کے ممبر حافظ محسن حیات کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ان نوجوانوں کے ہاتھوں میں مستقبل ہے, حافظ محسن صاحب موصوف اور قاری افراز جماعت کا اثاثہ وسرمایہ ہیں, جے یو آئی تحصیل مری ان کی قابل قدر خدمات کو بنظرتحسین دیکھتی ہے ۔۔۔۔ ملاقات کے آخر میں مفتی ظفرالاسلام سیفی نے اپنی تصنیف کردہ کتب بھی حاجی صاحب کو ہدیة پیش کیں ۔۔۔۔