National Bank 13

نیشنل بنک کھیوڑہ میں حکومتی احکا مات کے مطابق ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)نیشنل بنک کھیوڑہ میں حکومتی احکا مات کے مطابق ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے،بنک میں آنے والے صارفین کا ٹمپریچرباقائدہ طور پر چیک کر کے چھ چھ فٹ فاصلے پر کھڑا کیا جاتا حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے اور بہترین انتظامات پر عوامی سماجی و کاروباری حلقوں نے بنک انتظامیہ کوخراج تحسین پیش کیا. تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کے سنٹر میں واقع نیشنل بنک کھیوڑہ میں مکمل طور پر حکومتی ا حکامات پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے اور موجودہ حالات کے پیش نظر حکومتی احکامات کے مطابق بنک میں آنے والے صارفین کا باقائدہ طور پر ٹمپریچر چیک کر کے اور چھ چھ فٹ فاصلے پر کھڑا کر کے بنک میں داخل کیا جاتا ہے جبکہ بنک کے اند ر بھی چھ فٹ کے فاصلے پر دائرے کے نشان لگے ہوئے ہیں۔ اور صارفین اپنی باری پر انٹر ہوتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کوئی شخص ماسک کے بغیر داخل نہ ہو سکے نیشنل بنک کھیوڑہ انتظامیہ کی جانب سے حکومتی احکا مات کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے پر عوامی سماجی و کاروباری حلقوں نے بنک انتظامیہ کے اقدامات پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں