Coronavirus-diagram 22

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 6 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 6 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 3101 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 398 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔کل تک 369 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 370 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 15 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 1 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج ہے
جبکہ 14 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے
اس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کہ اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے 5 افراد ابھی تک اپنے اپنےاضلاع میں زیر علاج ہیں۔
جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 8 اموات ہوئی ہیں.جہلم میں اب تک 12 ڈاکٹرز،
2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ان میں سے 10 ڈاکٹرز، 2 سٹاف نرسز، اور 3 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں