Load shedding jhelum 13

جہلم اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال

جہلم بجلی کا جن بے قابو شہر اور گردونواح میں اس شدید گرمی کے موسم میں ائسکیو واپڈا کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے شہریوں کے مطابق 10سے12گھنٹےکی طویل لوڈ شیڈنگ نے ہمارا جینا مشکل کر دیا ہے پہلے کرونا وائرس نے پریشان کیا ہوا ہے اوپر سے واپڈا آیسیکو والوں کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ ہمارے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں بکرا عید بھی سر پر ہے نوتب فاقوں تک پہنچ گئی ہے اگر بجلی اتی بھی ہے تو لوڈ بہت کم ہوتا ہے کم لوڈ اور بار بار بجلی انے جانے سے گھریلو استعمال کی اشیاء مثلاً فریج اسطری پانی کے پمپس جل جاتے ہیں اور بجلی کے بل دیکھیں تو عام آدمی کا بل 5سے سات ہزار روپے اتا ہے اتنی لوڈشنگ کے باوجود بل ہماری استطاعت سے بہت زیادہ ا رہے ہیں کیا ہمیں تبدیلی کی یہ سزا مل رہی ہے تاجر برادری کے مطابق ہمیں بہت سارا معاشی مشکلات کا سامنا ہے بکرا عید سر پر ہے کچھ تو کاروبار کرونا کی نظر ہو گیا ہے اؤر باقی شدید لوڈ شیڈنگ نے قصر نکال دی ہے

موقف واپڈا ترجمانایکسن واپڈا سعید احمدہمارے کالا گجراں کے گریڈ اسٹیشن کے تین ٹرانسفارمرز میں سے ایک جل گیا تھا اب تین ٹرانسفارمرز کا لوڈ اس وقت دو ٹرانسفارمرز پر ہے اور شہر کا لوڈ تقسیم کرکے دو ٹرانسفارمرز پر چلا رہے ہیں اس لیے ہم عوام الناس سے اس شدید گرمی کے موسم میں لوڈشنگ کے لیے معزرت خواہ ہے ہم نے نیا ٹرانسفارمر انسٹال کر دیا ہے اس ٹرانسفارمر کے اندر کی نمی ختم کرنے کے لیے سپیشل آئل یعنی تیل ڈالہ جاتا ہے تاکہ خدا نا خواستہ دوبارہ خراب نا ہو جائے اور اس کو 72گھنٹے تک چیک کر کے انشاللہ تعالیٰ ہفتہ والے دن اس نئے ٹرانسفارمر کی رنیگ پوری ہو جائے گی اور ہفتے سے لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں