National Council 19

نیشنل کونسل فارطب کی عمارات کی باقاعدہ تعمیر شروع ہوگئی

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)نیشنل کونسل فارطب کی عمارات کی باقاعدہ تعمیر شروع ہوگئی افتتاحی تقریب میں پاکستان بھر کے جید حکماء کی شرکت،نیشنل کونسل فارطب کی چار دیواری کی تعمیر مکمل ہونے پر اور مین گیٹ کی تنصیب کر دی گئی افتتاح صدر پاکستان طبی کانفرنس اقبال احمد قریشی ایگزیکٹوڈائریکٹر این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام اور صدر نیشنل کونسل فارطب پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس ممبر نیشنل کونسل فار طب نے دعا کرائی اس موقع پر پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ترجمان نیشنل کونسل فار طب وزارت صحت رجسٹرار نیشنل کونسل فار طب ڈاکٹر محمد اسماعیل حکیم عبدالواحد شمسی حکیم محمد یوسف حکیم شاہد محمودناز حکیم شیر افگن حکیم قیصر نوید گھمن حکیم عبدالخالق چوہدری صدر پاکستان طبی کانفرنس راولپنڈی ڈویثرن و پرنسپل راولپنڈی طبیہ کالج راولپنڈی حکیم رضوان گیلانی حکیم تصور حسین حکیم صدیق سیفی حکیم جمیل عارف جانی حکیم قاری محمد جاوید حکیم امیر احمد خان حکیم سعد میر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری حکیم سید امتیاز علی شاہ بخاری عدنان ظفر آف پنڈدادنخان اور اطباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر کرونا وائرس کی وجہ سے سرکاری ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا تقریب کے اختتام پر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے خصوصی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں