Inna-lillahe 22

راجہ افتخار شہزاد کے بڑے بھائی رئیس اعظم آف چک شادی راجہ اشفاق رضاالہیٰ سے وفات پاگئے

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار شہزاد کے بڑے بھائی رئیس اعظم آف چک شادی راجہ اشفاق رضاالہیٰ سے وفات پاگئے انکی نماز جنازہ میں ضلع جہلم کے معروف مسلم لیگی رہنما سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، معروف قانون دان چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ آف لدھڑ،اور ضلع بھر سے مذہبی اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یو سف ناز،ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر و جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان یونس شہباز،صدر اختر آرائیں،چیئرمین پریس کلب حکم سید اختر علی شاہ، الیکٹرانک میڈیا صدر ملک نیئر اعوان،سینئر صحافی ایڈووکیٹ شکیل شیراز،ملک فاروق اعظم،سلیمان شہباز،عدنان یونس،رضوان یوسف،ذیشان یوسف،چوہدری اعجاز،میاں اطہر عمران،طاہر ارشاد،وسیم وصی،مدثر ملک اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار شہزاد اور انکے خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں