Bribery 28

ایس ڈی اوآ ئیسکو پنڈ دادنخان نے انت مچا دی، سر عا م رشوت کا بازار گرم

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)ایس ڈی اوآ ئیسکو پنڈ دادنخان نے انت مچا دی، سر عا م رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے کو ئی پو چھنے والا نہیں محلہ پر انی تحصیل پنڈدادنخان کے رہائشی سے میٹر لگانے کی مد میں سر کاری فیس کے علاوہ ہزاروں بٹور لیے صارفین کا کو ئی پرسان حال نہیں۔ عوامی و سما جی حلقوں کا ایس ای آ ئیسکو چکوال، CEO آئیسکو اسلام آباد اور وفا قی وزیر پا نی و بجلی سے فوری نو ٹس لینے کامطا لبہ۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او آئیسکو سرکل پنڈ دادنخان اشتیا ق حسین جو بنیادی طور پر LS تھا ذرائع کے مطابق جس کے خلاف پہلے بھی انکو ائری ہوئی قصور وار ثابت ہو نے پر رپورٹ ہو کر LSII ہو گیا۔ یہ شخص جہاں بھی جا تا ہے مبینہ ملی بھگت سے لا ئن سپرنٹنڈنٹ کے علا وہ ایس ڈی او کا چارج بھی لے لیتا ہے۔ دونوں اہم سیٹوں کے چارج سے اشتیاق نامی شخص نا جا ئز فائدہ اٹھا تے ہوئے عوام کو تنگ اور ذلیل و خوار کر تا ہے رشوت لینے کے لئے نت نئے طریقے اختیار کر رکھے ہیں صارفین کو لو ٹنا اس کا وطیرہ بن چکا ہے ایس ڈی او اشتیا ق حسین کے ہا تھوں لٹنے والے غریب صارفین نے اپنی فر یا د سنا تے ہوئے بتا یا کہ ہر شخص کو بے جا تنگ کر تا ہے سر عام اس نے لو ٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے آمدن کے لحا ظ سے اس کے اثا ثہ جات چیک کئے جائیں اور نیب اس کا فوری نو ٹس لے۔ کہ ایک LSII اتنے اثا ثوں کا ما لک کیسے ہو سکتا ہے سفیر عبا س ولد اللہ دتہ ساکن پنڈ دادنخان نے بتا یا کہ ایس ڈی او اشتیا ق حسین نے میٹر کا نام تبدیل کر نے کے مجھ سے آ ٹھ ہزار روپے رشوت طلب کی ہے خوا جہ شفقت حسین محلہ پر انی تحصیل نے بتا یا کہ میٹر لگوانے کی مد میں مجھ سے 25 ہزار روپے رشوت وصول کی ہے محمد دانش راجپو ت نے بتا یا کہ میرا میٹر واپڈا والوں کی نا اہلی کی وجہ سے جل گیا تھا نیا میٹر لگا نے کے لئے اشتیا ق حسین نے مجھ سے 20 ہزار روپے رشو ت لی محمد رضا ولد کو ثر حسین نے بتا یا کہ مجھ سے میٹر لگوانے کے لئے 30 ہزار روپے رشوت وصول کی علا وہ ازیں عارف حسین ولد محسن حسین نے بتا یا کہ مو صوف نے مجھ سے میٹر لگو انے کے 20 ہزار روپے رشوت وصول کی۔ یہ رشوت کی رقم سر کاری فیس کے علاوہ وصول کی گئی ہے۔ عوامی و سما جی حلقوں اور متا ثرین نے ایس ای آ ئیسکو چکوال محمد اقبا ل خان، CEO آئیسکو اسلام آباد شا ہد اقبال چوہدری اور وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایو ب خان سے فوری نو ٹس لینے اور اس کے خلاف فی الفور قانونی کا رروائی اور اس کے تبا دلے کا مطا لبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں