qaumiawaz 26

کرونا وائرس کے مشتبہ 2925 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 379 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 2925 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 379 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کل تک 322 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔
آج مزید 3 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کل 325 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جبکہ 33 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔
یہ تمام کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ان میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے
اس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 13 افراد اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کر دے گئے ہیں۔
جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 8 اموات ہوئی ہیں.
اس وقت کل 4 مشتبہ افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں داخل ہیں ان میں سے 2 مشتبہ افراد آکسیجن پر ہیں ان تمام مشتبہ افراد کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

جہلم میں اب تک 11 ڈاکٹرز،
2 نرسز اور 4 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ان میں سے 9 ڈاکٹرز، 1 سٹاف نرس، اور 1 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں