qaumiawaz 37

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 4 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 4 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 2925 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 373 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

آج تک 314 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔

جبکہ 38 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔
جن میں سے 2 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج ہیں جبکہ 36 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے
اس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 13 افراد اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کر دے گئے ہیں۔
جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 8 اموات ہوئی ہیں.
اس وقت کل 10 مشتبہ افراد داخل ہیں جن میں سے 9 مشتبہ افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم، ان میں سے 4 مشتبہ افراد آکسیجن پر ہیں جبکہ 1 مشتبہ فرد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں زیر علاج ہیں۔

جہلم میں اب تک 11 ڈاکٹرز،
2 نرسز اور 4 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ان میں سے 8 ڈاکٹرز، 1 سٹاف نرس، اور 1 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں