load shedding 16

کھیوڑہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

پنڈدادنخان (تحصیل رپورٹر)ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی ٹریپنگ کا سلسلہ شروع،کھیوڑہ شہرمیں بجلی کے کم وولٹیج کے باعث الیکٹریکل قیمتی سامان کا نقصان بجلی کے کم وولٹیج کے باعث عوام کو شیدید نقصان اور مشکلات کا سامنا اعلی حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہتفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے تحصیل پنڈدادنخان اور ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی ٹریپنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی میں مشکلات کے سامنے کے ساتھ ساتھ الیکٹریکل کی قیمتی اشیاء کے نقصان کا کرنا پڑ رہا ہے بجلی کے کم وولٹیج اور ٹریپنگ کے باعث لوگوں کا الیکٹرانک کا قیمتی سامان بجلی کے کم وولٹیج کے نذر ہورہا ہے جبکہ کے کھیوڑہ شہر اور خاص طور پر کرسچن کالونی جو کے درجنوں گھروں پر مشتمل ہے میں ایک ٹرانسفارمر ریپئر ہونے کے باوجود کافی عرصہ سے بنا کنکشن کے زمین پر پڑا ہے بڑی آبادی ہونے کے باوجود کافی عرصہ سے ایک ٹرانسفارمر ہی پورے محلہ کو بجلی سپلائی کررہا ہے جوکہ ناکافی ہے بجلی کے وولٹیج انتہائی کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کا نقصان ہو رہا ہے اہل محلہ کی جانب سے اس مسلہ کو کئی مرتبہ واپڈا اہلکاروں سمیت افسران کے عمل میں لانے کے باجود بے حسی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے واپڈا کے اعلی حکام اور کمشنر راولپنڈی سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف نوٹس لینے اور غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ کرسچن کالونی میں لگے ہوئے ٹرانسفارمرز کی مرمت کروایا جائے تاکہ بجلی کی بار بار ٹریپنگ کے باعث لوگوں قیمتی سامان خراب نہ ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں