Khyura jhelum 24

ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے،نالے نالیاں غلاظت سے بھرے پڑے ہیں،جبکہ انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے سول ہسپتال کھیوڑہ کے سامنے اور اطراف پر موجود ریڑی بان شام کے وقت تمام کچرا نالوں میں پھینک جاتے ہیں،صفائی کے ناقص انتظامات وگندگی کی وجہ سے شہر میں مچھر مکھیوں کی افزائش تیزی سے بڑھ رہی ہے انتظامیہ نے ڈی سی جہلم کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات دعوں تک محدود، کمشنر راولپنڈی سے اصلاح و احوال کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں انتظامیہ کے پاس شہر کی صفائی کے لیے بھاری مشینری اور عملہ موجود ہے لیکن ان سے غیر ٖ ضروری کام کروائے جاتے ہیں اور شہر کی صفائی کا کوئی پلان موجود نہیں ہے گلی محلوں کے نالے اور نالیاں غلاظت سے بھرے پڑے ہیں اور گندا پانی گلیوں میں بہتا رہتا ہے گندگی کی وجہ سے شہر میں مچھر مکھیوں کی افزائش تیزی سے بڑھ رہی ہے اور صحت مند لوگ بھی مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا بخار اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے سول ہسپتال کھیوڑہ کے سامنے اور اطراف پر بیٹھے ریڑی بان شام کے وقت تمام کچرا نالوں میں پھینک جاتے ہیں جس کے باعث نالوں کا گندہ پانی مین روڈ اور ہسپتال کے اطراف میں جمع ہو جاتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اور خفیہ طور پر پر شہر کا دورہ کر کے تمام صورت و احوال کا خود جائزہ لیں اور ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں تاکہ موسم گرما میں شہری بڑے وبائی امراض سے بچ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں