مزدوروں 38

پنڈدادنخان کے مزدوروں کی بڑی تعداد کا روزگار ادارے سے وابستہ

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ انتظامیہ نے معاہدہ کے مطابق پی ایم ڈی سی کھیوڑہ سے سال بھر کے نمک کا کوٹہ اپنی ضرورت سے بھی وافر خریدا ہے، ICIسوڈا ایش کمپنی کھیوڑہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ سے کوشاں ہے ادارہ قانون کے مطابق مزدور دوست پالیسیوں پر عمل کرتا آرہا ہے،ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری بند ش کے تحصیل پنڈدادنخان کے مزدوروں کی بڑی تعداد کا روزگار ادارے سے وابستہ ہے،تفصیلات کے مطابق بین الا اقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی کھیوڑہ انتظامیہ نے معاہدے کے مطابق سال بھر کے نمک کا کوٹہ اپنی ضرورت سے بھی زیادہ وافر مقدارمیں PMDCکھیوڑہ سے خریدا ہے موجودہ حالات کے پیش نظر مزدوروں کے ساتھ ساتھ فیکٹر ی میں را میٹریل کی کھپت بھی حکومتی احکامات کے مطابق ہے چند مفاد پرست عناصر عوام میں غلط تاثر پھیلا رہے ہیں جو کہ مزدور دشمن ہیں ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری بند ش کے تحصیل پنڈدادنخان کے مزدوروں کی بڑی تعداد کا روزگار ادارے سے وابستہ ہے غلط افواہیں پھیلانے والے ایسے ہتھکنڈے استعمال کر کے مزدورو ں کے لیے مزید پریشانی کا باعث بن رہے ہیں آئی سی آئی سوڈاایش کمپنی کھیوڑہ نے تحریری معاہدہ میں اپنی ضرورت کے مطابق سال بھر کے نمک کا کوٹہ پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کھیوڑہ سے خریدا ہے عوامی سماجی حلقوں اور مزدور حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ غلط افواہیں پھیلانے والوں کا محاسبہ کیا جائے مزدوروں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے صنعتی اداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزدوروں کا روزگار محفوظ رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں