murree-news murree 41

جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہمارا فرض ہے

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہمارا فرض ہے، قانون سب کے لیے برابر ہے تھانہ لِلہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے کیفر کردار تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، محمد اعظم ایس ایچ او تفصیلات کے مطابق محمد اعظم نے بطور ایس ایچ او تھانہ لِلہ چارج سنبھال لیا اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے SHOتھانہ لِلہ محمد اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ افسران کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی کارروا ئیاں جاری رکھیں گے شہریوں کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری اور ڈیوٹی ہے اور فرض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے عوام کو بھی پولیس کا ساتھ دینا چاہیے اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرنی چاہیے جرائم پیشہ عناصر خواہ کتنے چالاک با اثر کیوں نہ ہوں ان کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تھانہ لِلہ میں کسی بھی سائل سے کسی قسم کی نا انصافی برداشت نہیں کی جائے گی قانون کی بالا دستی کے لیے انشااللہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا تھانہ لِلہ کی حدود میں جرائم کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں