jhelum news 85

پنڈدادنخان شہر کی گلیاں نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)پنڈدادنخان شہر کی گلیاں نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،محلہ خیر شاہ کی مین گلی گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے بارش کے بعد کئی کئی فٹ گندہ پانی کھڑا رہتاہے جو کہ لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہو جاتا ہے،پنڈدادنخان شہر میں نکاسی آب کا مسلہ کئی دہائیوں سے جوں کا توں ہے، خستہ حال گلیوں اور نکاسی آب کے انتظامات نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،ایم پی اے پنڈدادنخان الیکشن جیتنے کے بعد منظر عام سے غائب،تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر میں نکاسی آب کا مسلہ کئی دہائیوں سے چلا آرہا ہے نکاسی آب کے موثر انتظامات نہ ہونے کے باعث بارشوں کے موسم میں پنڈدادنخان کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ محلہ خیر شاہ اور پنڈدادنخان کے دیگر محلوں کی گلیوں کی حالت خستہ حال ہوچکی ہے محلہ خیر شاہ کہ گلیوں کی نالیاں ٹوٹ پھوٹ کاشکا ر ہیں جسکی وجہ سے عام حالات میں بھی نالیوں کا گندہ پانی ہر وقت گلی میں کھڑا رہتا ہے جس کے باعث راہگیروں اور نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے معمولی بارش کے بعد بھی گلی میں کھڑا پانی تلاب کا منظر پیش کرتا ہے اور تیز بارش کے باعث یہ ہی گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے مون سون کے موسم میں انتظامیہ کو جہلم سے مشینری منگوانا پڑتی ہے جبکہ ایم پی اے پنڈدادنخان حاجی ناصر لِلہ و دیگر زمہداران کی عدم دلچسپی کے باعث پنڈدادنخان شہر ترقیاتی کاموں سے محروم ہے پنڈدادنخان کے عوام نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے استدعا کی ہے کہ پنڈدادنخان شہر کی ٹوٹی ہوئی گلیوں نالیوں کی فوری تعمیر یا مرمت کے احکامات جاری کریں تاکہ برسات کے موسم سے قبل انکی مشکلات حل ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں