49

تحصیل بھر کے مختلف قصبات میں ذخیرہ اندوزوں گراں فروشوں ناجائز تجاوزات

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ہمراہ تحصیل بھر کے مختلف قصبات میں ذخیرہ اندوزوں گراں فروشوں ناجائز تجاوزات اور سرکاری ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دوکاندروں کے خلاف فوری ایکشن درجنوں دوکانداروں کوہزاروں روپے نقد جرمانے متعدد دوکانیں سیل کر دی گئیں چار دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج،رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری رہے گا عوام کا تحفظ اور بروقت اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین کی زیر نگرانی علاقہ تھل میں تحصیلدار ظفر اقبال علاقہ جالپ میں نئے تحصیلدار ذوالفقار علی بھٹی نے بطور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جبکہ پنڈدادنخان شہر اور کھیوڑہ میں اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نے ذخیرہ اندوزوں گراں فروشوں اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر علاقہ بھر میں درجنوں دوکانداروں کو ہزاروں روپے نقد جرمانہ درجنوں دوکانداروں کی دوکانیں سیل جبکہ چار کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کر دی اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں دوکانوں کے سامنے ناجائز تجاوزات اور مستقل ریڑھی کھڑی کرنے والوں کو آخری وارننگ دی جاچکی ہے آخری وارننگ کے باوجود جہاں جہاں ناجائز تجاوزات پائی گئیں دوکانیں سیل کر دی جائیں گی بازاروں کو کشادہ کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جبکہ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ اور حلقہ احباب کے تحفظ کے لیے کرونا وائرس کے بچاؤکے لیے سرکاری جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کر کے اپنا اور اپنے خاندان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں