پنڈدادنخان 75

پنڈدادنخان مسافروں کو مختلف قسم کی مدد فراہم کی اور عالمی وبا سے بچنے بارے احتیاطی تدابیر

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس) ایس ایس پی PHPراولپنڈی ریجن ساجد کیانی اور ڈی ایس پی جہلم پٹرولنگ فیصل سلیم کی ہدایات پر انچارج پوسٹ لِلہ موڑ سب انسپکٹر راجہ تصور خان اور انکی ٹیم نے لِلہ پنڈدادنخان روڈ اور پنڈدادنخان جہلم روڈمحنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے متعدد راہگیروں اور مسافروں کو مختلف قسم کی مدد فراہم کی اور عالمی وبا سے بچنے بارے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا سے بچاو کے حوالہ سے پٹرولنگ پولیس بھی دوسرے اداروں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ غیر ضروری باہر نا گھومیں اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں ہم اپنے اعلیٰ افسران کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے موجودہ حالات کے پیش نظر حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں بھی جاری رکھیں گے اگر دوران سفر کسی بھی قسم کے حادثہ یا پریشانی کے حل کے لیے پیٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہے اوور لوڈنگ کرنے کی ہرگزاجازت نہ دی جائے گی انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ دوران سفر کسی بھی حادثہ کی صورت میں پیٹرولنگ پولیس کو بروقت آگاہ کریں تاکہ فوری طور پر مدد فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں