قتل 19

تھانہ چوٹالہ نے لیاقت گوندل قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

تھانہ چوٹالہ نے لیاقت گوندل قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیارانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر گزشتہ روز قتل ہونے والے لیاقت گوندل کے مرکزی قاتل محمد یوسف ولد مالا خان سکنہ داراپور کو پولیس تھانہ چوٹالہ نے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے محمد اکرم ڈی ایس پی صدر سرکل کو خصوصی ٹاسک دیا

محمد اکرم ڈی ایس پی صدر سرکل وقاص منظور ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور انکی ٹیم نے مقدمہ نمبر 109مورخہ 2020۔05۔06 بجرم 302/34ت پ تھانہ چوٹالہ کے مرکزی ملزم محمد یوسف کو جدید سائنٹفک طریقوں اور ہیومین سورس کی مدد سے ٹریس کر کہ گرفتار کر لیا ملزم کی گرفتاری کے لیے ہر 4 گھنٹے کے بعد کیس کی آپ ڈیٹ دی جاتی رہیڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مقتول کے ورثا کو یقین دہانی کروائی تھی کہ انکے ملزم کو گرفتار کر کہ انصاف کے کٹہرے میں لایا جاۓ گاعوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس کی کاوشوں کو سراہا گیا رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ڈی ایس پی صدر سرکل ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور انکی ٹیم کو بھر پور شاباش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں