jhelum (1) 23

ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او سبزی منڈی اور اور فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور فروٹ،سبزی کی بولی چیک

جہلم ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے الصبح سبزی منڈی اور اور فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور فروٹ،سبزی کی بولی چیک کی اس موقع پر ڈی پی او رانا عمر فاروق نے بڑے سخت الفاظ میں گراں فروشی کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیا گراں فروشی کرنے والوں کے سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بھی کہا اللہ کی خوشنودی کے لئے مصنوعی قلت پیدا نہ کی جائے اور اس ماہ صیام کے پیشِ نظر رضاکارانہ طور پر کم سے کم منافع خوری کی جائے انشاللہ تعالیٰ ہم نے عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جاے گئ ان دونوں احباب اختیار کے اس اقدام کو جہلم کی عوام نے سہارا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا اور امید کی ماہ صیام اور کررونا وائرس کی موزی وبا کے بعد بھی ان کے ایسے اقدام عوام الناس کی فلاح کے لیے جاری رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں