Jhelum news 22 32

جہلم: سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کیلئےریسکیو 1122

جہلم: سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریسکیو 1122کی دریائے جہلم پر فرضی مشق، شمالی محلہ فلڈ بند پر ریسکیو 1122جہلم نے سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کے لئے فرضی مشق کی،اس موقع پر ڈی سی جہلم سیف انور جپہ، ریسکیو ۱۱۲۲ انچارج ڈاکٹر فیصل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ان مشقوں میں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے،ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور ڈوبتے ہوئے شخص کو نکالنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ انخلاء کے دوران زخمی ہونے والے افرادکو ابتدائی طبی امداد دینا بھی شامل ہے۔

ریسکیو 1122کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپس میں رجسٹریشن کیمپ، میڈیکل کیمپ،انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ اور سیلاب میں استعمال ہونے والاسامان شامل ہیں۔ریسکیو1122 کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لئے محکمہ پولیس، محکمہ صحت، سول ڈیفنس، محکمہ لائیوسٹاک، میونسپل کارپوریشن جہلم نے فرضی مشقوں میں حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں