Usman si 54

کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کے ساتھ ساتھ کھیوڑہ پولیس چوکی کا عملہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کے ساتھ ساتھ کھیوڑہ پولیس چوکی کا عملہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے،پولیس عوام کی دوست ہے اور عوام کی بہتری اور حفاظت کے لیے ہے عوام ذمہداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں،عثمان تصدق جنجوعہ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پولیس چوکی کے انچاج سب انسپکٹر راجہ عثمان تصدق کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا ملک شدیدمشکلات کا شکار ہے اور عالمی وبا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اپنے اعلیٰ افسران کے احکامات پر علمدرآمد کرتے ہوئے ہمارے جوان اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں ان حالات میں عوام کو چاہیے کہ وہ حکومتی احکامات پر سنجیدگی سے عمل کریں گھروں سے غیر ضروری باہر نہ آئیں اسی میں انکی اور معاشرے کی بہتری ہے کیونکہ طبی ماہرین کے مطابق مہلک وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سوشل ڈیسٹینس رکھنا اور دیگر حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے ملکی حالات کے پیش نظر ہمارے جوان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی متحرک ہیں شہر میں امن و امان قائم رکھنا ہماری ذمہداری ہے شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں پولیس عوام کی دوست ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے یاد رہے عثمان تصدق جنجوعہ نے گزشتہ ہفتہ میں منشیات فروشوں کے خلاف دو کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 40لیٹر شراب اور 400گرام سے زائد چرس سمیت منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں